دعا پر پختہ یقین ۲۹اپریل ۲۰۲۱ء ۱۶رمضان ۱۴۴۲ Strong faith on Prayer

 السلام و علیکم شروع کرتی ہوں اس پاک ذات کےنام سے


جس نے ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی بخشی اور ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور ان نعمتوں کا شکر ادا کرنے کے لیے دعا جیسا خوبصورت طریقہ سیکھایا ہے۔ دعا ایک مومن کے لیے ایسا ہتھیار ہے جس کے استعمال سے وہ اپنے راستے کی ہر مشکل کو حل کر سکتا ہے اپنے راستے کی ہر تاریکی کو اُجالے میں تبدیل کر سکتا ہے دعا ہی کے ذریعے وہ اپنے راستے کی دشواریاں ہموار کر سکتا ہے ناممکن نظر آنے والے امر کو ممکن بنا سکتا ہے ۔                                        صرف چند تاثر والے الفاظ ہمیں اللہ کے قریب کر سکتے ہیں   در حقیقت ہم اس رحمان کو بھول کر اپنے کاموں اپنی زندگیوں میں اس قدر کھو گئے ہیں کہ ہم نے خود کو خدا سے دور کر لیا ہے مگر ہم لاکھ بھولے ہوئے ہی  سہی مگر جب ضرورت پڑے گی تو بھاگے گے اسی پیدا کرنے والے کی طرف اسی کے سامنے ہاتھ پھیلائے  گے۔  جس طرح ایک بچہ سارہ دن اپنی کھیل میں مصروف رہے مگر جب شام کا اندھیرا نظر آتا ہے تو  ماں کی آغوش میں آ چھپتا  ہے وہ ماں کے پاس اس لیے جاتا ہے کہ وہ جانتا ہے وہ اس دنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتی ہے۔اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں  ۔ تو وہ اللہ جو اپنے بندے کو ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہم اس کی طرف کیوں نہیں جائے گے۔                                             

                جب اندھیرے میں ہمیں کوئی راستہ دیکھائی نہیں دیتا ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ کیا فیصلہ کرے کہاں جائے جب مستقبل کا خوف دلانے والی لوگوں کی باتیں ہمیں ڈراتی ہے  تو کون ہے جو ہمیں راستہ دیکھتا ہے؟ ان لوگوں کی دل توڑنے والی باتوں میں ایک نئی امید  کون دیکھاتا ہے ؟وہ صرف اللہ ہے تو بس اس رحمان کے سامنے ہاتھ پھیلا دو الفاظ نہیں ملتے یا مانگنے کا سلیقہ نہیں تو کوئی بات نہیں وہ سب جانتا ہے وہ لفظوں سے خالی صداؤں  اور بے زبان دُکھوں کی شدت کو بھی سمجھتا ہے  وہ سب راستے دیکھا دے گا ۔  جتنی دفعہ تم دعا مانگتے  اللہ اتنی دفعہ تمہاری دعاؤں کا جواب دیتا ہے ۔                                                 اس اللہ سے مانگو   اس سے نہیں مانگو گے تو کس سے مانگو سے مانگو گے کس کے در پر جا کر اپنی فریاد  سناؤں  گے وہ تمہاری دعاؤں کو قبول کریں گا اور اگر تمہیں لگتا ہےوہ تمہاری دعا قبول نہیں کرتا تو ہو سکتا ہے کہ اسے تمہارا التجا کرنا پسند آ گیا ہوں اور اگر تم اس پر یقین ہو جائے کہ وہ ضرور سنے گا تو پھر مایوسی کیسی؟ اس سے مانگ کر فیصلہ اسی پر چھوڑ دو اور یقین کیا ہے تو یقین کو پختہ رکھو

کیونکہ دعا کی قبولیت کے لیے یقین کا ہونا بہت ضروری ہے اور  یقین صبر کیے بغیر نہیں آ سکتا  اور صبر سے بہترین عبادت کوئی اور نہیں ہو  سکتی  جب ایسی تڑپ رکھو گے تو وہاں سے عطا کرے گا جہاں سے تمہیں امید بھی نہیں ہو گی ۔اور یہ مت سوچو کہ یہ سب کیسے ہو گا بس یہ جان لو کہ وہ جو انسان کو ایک مرتبہ پیدا کرنے کے بعد دوسری مرتبہ بھی پیدا کرنے پر قادر ہے اس کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں ۔ اور تمہیں بہتر سے نہیں بلکہ بہترین سے نوازنا چاہتا ہوں دعا کی توفیق اللہ اسی کو دیتا ہے   جو اس کو پسند  آجاتا ہے  اس لیے اللہ سے جب چاہوں جس وقت چاہوں دعا مانگو وہ تمہارے اندھیروں کو روشنیوں میں ضرور بدلے گا اس پر توکل کرو اور کُن کا انتظار کرو  وہ تمہاری دعاؤں کو کبھی رد نہیں کرے گا اور نا ہی بھولے گا عنقریب  تمہیں اتنا نوازے گے کہ تم خوش ہو جاؤ گے  ۔کیونکہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے ۔  اللہ تعالی سب کےلئے آسانیاں پیدا فرمائیں دعاؤں میں یاد رکھیں ۔                                     _____________________________________________ English Translation:
 I begin with the name of Holy one Who has enlightened our hearts with faith and has blessed us with innumerable blessings and taught us a beautiful way to give thanks for these blessings.  Prayer is a weapon for a believer who can solve every difficulty of his path by turning every darkness of his path into light. Only through prayer can he smooth the difficulties of his path. Impossible sight  Can make the future possible  Only a few words of impressions can bring us closer to Allah. In fact, by forgetting this Most Merciful, we have lost our deeds in our lives to such an extent that we have distanced ourselves from God, even though we have forgotten a million times.  If need be, they will run to the Creator and reach out to Him.  Just like a child is busy with his game all day but when the evening darkness comes he hides in his mother's arms. He goes to his mother because he knows that she loves him the most in this world.  And there is no substitute for it.  So why don't we go to Allah who loves His servant more than seventy mothers.  When we see no way in the dark, we don't know where to go. When the words of people who frighten the future frighten us, who is the one who sees us?  Who can show a new hope in the heartbreaking words of these people? He is only Allah, so there are no words to reach out to this Most Gracious, no matter if you do not have the manners to ask, He knows all that he is empty of words and  The dumb one understands the severity of suffering, he will see all the way.  Every time you pray, Allah answers your prayers.  Ask Allah, you will not ask Him, then ask whom you will ask, go to whose door you will hear your supplication, He will accept your prayers and if you think He does not accept your prayers, then it may be yours.  I like to beg and if you believe that he will listen then what is the disappointment? 

Ask him and leave the decision to him and what is faith, then keep the faith firm, because faith is very important for the acceptance of prayers, and faith cannot come without patience, and there can be no better worship than patience when such  If you are anxious, He will give you from where you have no hope. And do not think about how this will happen. Just know that He who is able to create man once He has created him a second time.  Nothing difficult for him.  And I want to reward you not with the best, but with the best. Allah gives the power of supplication to the one who pleases Him.  Wait, he will never reject your prayers and will never forget. Soon he will bless you so much that you will be happy. Because with every difficulty there is ease.  May Allah Almighty make it easy for everyone. Remember in your prayers.

Comments