Depression (افسردگی ) ۱۲ اپریل ۲۰۲۱
السلام و علیکم ؛شروع کرتی ہوں اس پاک ذات کےنام سے جس نے ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی بخشی اور ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور ان نعمتوں میں ایک نعمت خوش رہنا ہے مگر بہت سے لوگ اس سے محروم ہیں یا خود کو اس سے محروم رکھا ہوا ہے آج اسی کو قرآن کی روشنی میں بیان کرتے ہیں ۔افسردگی سے الجھنے والوں میں سے ایک طبقہ یہ نہیں جانتا کہ اپنی اداسی کے وقت کسی پر بھروسہ کرے اور کسی سےمدد مانگے کیوں کہ ہم نے خود ہی خود کو خود سے پیار کرنے والوں سے بہت زیادہ دور کر دیا ہے۔
ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ ہماری نوعمری ایک دشوار مرحلے سے گزر رہی ہے اور اس مشکل مرحلے میں ہم اکثر آزمائش سے گزرتے ہیں اس وقت کے دوران ہم آزمائش میں سے گزرتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ اس کا ہم پر بہت اثر پڑا ہے ۔بعض اوقات ہم کسی کو مسکراتا دیکھ لے یا خود سے ہی لطف اندوز ہوتے دیکھ لے تو ہم یہ گمان کرتے ہیں کہ "کاش میں بھی اس جیسی زندگی گزار سکوں وہ بہت خوش ہے اس کی پرسکون اور مشکلات سے پاک ہے اور ہم اس طرح احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتے ہیں " درحقیقت ایسا نہیں ہوتا ہر کوئی ویسانہیں ہوتا جیسا دیکھتا ہے کسی کی بھی زندگی مشکلات سے پاک نہیں ہوتی بس کچھ لوگوں کو اپنی تکالیف اور پریشانیوں اور کو چھپانے کا ہنر آتا ہے مگر ان کا یہ انسان کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتا ہے اور یہ افسردگی کا باعث بنتا ہے ۔ آج کے دور میں افسردگی ایک بہت ہی سنگین بیماری بن چکی ہے اکثر ہمیں یہ سننے کو ملتا ہے کہ فلاں شخص کی موت کی وجہ افسردگی تھی ایسا آخر کیوں ہے ؟کیوں کہ بہت سے فتنوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ہمیں دوسروں سے مقابلہ کرنا ہوتا ہے دوسروں سے زیادہ نمبر پانے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے کسی سے بہترین نوکری حاصل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے اس کے علاوہ بہت سی ایسی مثالیں موجود ہیں شاید آپ کی زندگی میں بھی ہو ۔ اس سب سے نکلنے کے لیے ہمیں معالجے کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم کسی معالج کے پاس جا کر اس لمحات میں خوشی محسوس کرتے ہیں مگر سب سے بہترین علاج وہ ہے جو اس پاک ذات نے اس پیدا کرنے والے نے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اُتارا ہے وہ کلام پاک ہے ہم اس کو پڑھ کر سمجھ کر اپنی ہر مشکل آسان کر سکتے ہیں اور افسردگی سے نکل سکتے ہیں کیوں کہ یہ تو ہیں ہی دلوں کا سکون اور مشکلات کا حل ۔اس سب سے نکلنے کے لیے اِس اضطراب ،گھبراہٹ اور افسردگی کے حملوں سے بچنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے کچھ کو ہفتوں اور مہینے بھی لگ جاتے ہیں یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ معالج،ماہر نفسیات ،انسداد افسردگی اور قرآن کی کی تعلیمات کو اور اپنے اللہ سے تعلق کو کتنا مضبوط کرتا ہے کتنا وقت دیتا ہے افسردگی سے دوچار طبقہ یہ نہیں جانتا کہ اپنی مشکلات کا کو سناۓ کس سے مشورہ کرے وہ کسی پر بھروسہ نہیں کر پاتے کیوں کہ انہوں نے اپنے آپ کو اُن لوگوں سے الگ تھلگ کر لیا ہوتا ہے مگر اپنے جذبات پر قابو پانا بھی مشکل ہو جاتا ہے وہ سوچتے ہیں کہ لوگ ان کا مذاق اُڑاۓ گے۔تو ایسے میں ان کا پہلا قدم اپنے والدین کی جانب ہوتا ہے کیونکہ اس روِزمیں پر والدین سے زیادہ مخلص کوئی نہیں وہ اپنے والدین سے تبادلہ خیال کرتے ہیں اور تسکین محسوس کرتے ہیں مگر ان سب سے بھی بہترین ہے کہ وہ اپنے اللہ بھروسہ رکھے اُسے سب بتاۓ بےشک وہ سب کے دلوں کے حال جانتا ہے مگر اللہ کو پسند ہے کہ اُس کا بندہ اس سے رجوع کرے وہ بھٹکے ہوۓ انسان واپس لوٹ آئے ۔کہتے ہیں کہ اس دنیا میں کوئی کسی کا اتنا انتظار نہیں کرتا جتنا اللہ اپنے بندے کا کرتا ہے۔ کچھ مریض افسردگی کو حیوان سے تشبیہ دیتے ہیں جو انسان پر قبضہ کر لیتا ہے پھر انسان کو اپنے جذبات اور حواس پر قابو نہیں رہتا ۔درحقیقت ایسا ہی ہوتا ہے افسردگی کا سامنا کرتے ہوئے اپنے جذبات کی وضاحت کرنا تقریبا ناممکن ہوتا ہے آپ کو ناامیدی محسوس ہوتی ہے کوئی اس بارےمیں سوال پوچھے تو آپ بات نہیں کرنا چاہتے آپ سمجھتے ہیں کہ اس بحث کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ آپ کبھی کو لگتا ہے کہ آپ کبھی بھی نارمل اور خوش نہیں ہوسکتے مگر یہ سچ نہیں ہے ۔ کچھ لوگ تھراپی اور انسداد افسردگی کے ساتھ رہنے کے باوجود اس بات کو مانتے ہیں کہ افسردگی کا خاتمہ مذہب ہی ہے اللہ تعالی کبھی بھی اپنے خادم کو وفادار اور خوشحال زندگی گزارنے مخلصانہ ارادے کے ساتھ بے بس نہیں کرےگا اگر انسان اللہ سے رجوع کرے تو اسے رہنمائی حاصل ہو تو پھر بغیر ادویات کے وہ زندگی کی طرف لوٹ آئیں اگر ہم زندگی کے معنی مقاصد پر غور کریں تو کبھی افسردگی میں مبتلا نا ہو۔ اگر شکر گزاری کی با ت کریں تو مجھے کچھ کہنا نہیں پڑے گا اپنے اردگرد کے ماحول میں ایسے بچوں کو دیکھے جن کے والدین نہیں ہے یا پھر والدین ہوتے ہوئے بچوں کو میسر نہیں اور پھر سوچئے آپ کتنے نا شکرے ہیں اورمحبت کرنے والے والدین کے ہوتے ہوئے افسردگی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔یہاں قرآن مجید کی آیت یاد آتی ہے جو یہ بتاتی ہے کہ "میرے بہت کم بندے شکر گزار ہیں اس سب کے بعد یہ کہوں گی کہ اس دنیا میں افسردگی کے قابل کوئی چیز نہیں ہے ہمیں بس اللہ پر بھروسہ ہے کہ وہ ہمیں ہر حال میں ہر چیز سے بچائے گا ۔آخرت کو اپنی اولین ترجیح بنائے تو یقین جانیے افسردگی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اللہ تعالی سب کےلئے آسانیاں پیدا فرمائیں دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
_____________________________________________ English Translation:
I begin with the name of the Holy One who has enlightened our hearts with faith and blessed us with innumerable blessings, and one of these blessings is to be happy, but many people are deprived of it or themselves. This is what we describe today in the light of the Qur'an. A section of those who are confused by depression do not know how to trust anyone in their sadness and ask for help from anyone because we have lost ourselves. Too far from lovers.
We have to understand that our adolescence is going through a difficult phase and in this difficult phase we often go through trials. During this time we go through trials and feel that it has had a great impact on us. Sometimes when we see someone smiling or enjoying themselves, we think, "I wish I could live a life like this. He is very happy, calm and free from troubles, and we feel that way." In fact, not everyone is the same as he sees. No one's life is free from troubles. Some people just know how to hide their troubles and worries, but their inner man It hollows out the inside and causes depression. Depression has become a very serious disease nowadays. We often hear that the cause of death of such and such a person was depression. Why is it so? Because we have faced so many tribulations, we have to face others. Yes, you are forced to get higher marks than others. You are pressured to get the best job from someone. Besides, there are many such examples, maybe in your life as well. To get out of all this we need healing and we go to a healer and feel happy in this moment, but the best healing is that which this holy being has given to our beloved Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him). The Holy Qur'an is revealed to us. By reading and understanding it, we can ease our every difficulty and get out of depression, because it is the peace of heart and the solution to all our problems. It takes some time to avoid panic attacks and some can take weeks or even months depending on whether you are a therapist, psychologist, anti-depressant and Qur'anic teachings and your relationship with God. How much it strengthens, how much time it gives. The depressed class does not know who to listen to their problems and who to consult. They cannot trust anyone because they have isolated themselves from those people but their own. Emotions also become difficult to control. They think people will make fun of them So in such a case their first step is towards their parents because on this day no one is more sincere than their parents. They talk to their parents and feel relieved but it is best for them to trust their God. Tell him everything. Surely He knows the state of the hearts of all, but Allah likes His servant to turn to Him. The lost man returns. They say that no one in this world waits for anyone as long as Allah is His servant. Does Some patients liken depression to an animal that takes over a person and then the person loses control of his emotions and senses. In fact, this is how it is. Feeling we have 'Run out of gas' emotionally. If you have a question about it, you don't want to talk about it. Some people, despite living with antidepression and therapy, believe that religion is the only way to end depression. Allah Almighty will never leave His servant helpless with a sincere intention to lead a faithful and prosperous life. If they get it, then they will return to life without any medicine. If we talk about gratitude, I don't have to say anything. Look at the children around me who don't have parents or can't have children as parents, and then think about how ungrateful and loving parents you are. Here I remember a verse from the Qur'an which says, "Very few of my servants are grateful. After all, I will say that there is nothing in this world worth depressing. We just Trust in Allah that He will save us from everything in every situation. Make the Hereafter your first priority, then rest assured that depression is not a problem. May Allah Almighty make it easy for everyone. Remember in prayers.





Comments
Post a Comment