ماہ رمضان میں قرآن مجید مکمل کرنا Complete QURAN in Month of Ramadan
السلام و علیکم شروع کرتی ہوں اس پاک ذات کےنام سے جس نے ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی بخشی اور ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور ان نعمتوں میں ایک نعمت عقل و شعور نوازا ہے جس کا ہمیں ہر حال میں شکر ادا کرنا چاہیے اور اس کی شکر گزاری کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کا صحیح جگہ پر صحیح طور پر استعمال کیا جائے ۔ اللہ تعالی نے ہمیں اپنے انمول تحائف میں سے ایک تحفہ رمضان المبارک کی صورت میں عطا کیا ہے اور اس مہینے میں عبادات اور دیگر ذکر واذکار ہی اولین ترجیح ہے قرآن مجید کی تلاوت بھی سب کی اولین ترجیح ہوتی ہے ۔اس ماہ مبارک میں اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ ہمارے پیارے نبی پاکﷺ پر قرآن مجید کا نزول اسی ماہ مبارک میں ہوا تھا ۔ قرآن مجید کی تکمیل کو ہم اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمت عقل و شعور کو استعمال کر کے اور بھی زیادہ آسان بنا سکتے ہیں ۔
قرآن مجید کل 600 کے قریب صفحات پر مشتمل ہے اور اگر ہم رمضان المبارک کے مہینے کے30 دنوں مطابق تقسیم کریں تو پورے 20 صفحات بنتے ہیں جو کے روزانہ 5 نمازوں کے بعد 4صفحات پڑھ کے مکمل کر سکتے ہیں ۔ اسکے علاوہ اس کا مزید مطالعہ بھی تفسیر کے ساتھ کر سکتے ہیں یہ کسی بھی انسان کے مشکل نہیں ہوگا اور مزید کوئی دو مرتبہ قرآن مجید مکمل کرنا چاہے تو ان کی تعداد میں اضافہ کر کے یعنی ہر نماز پڑھنے کے بعد 8صفحات پڑھ سکتا ہے تو طرح اس بابرکت ماہ رمضان قرآن مجید کی تکمیل نہایت ہی سہل اور آسان ہو جائے گی ۔ اللہ تعالی سب قرآن مجید کی تلاوت کرنے اور سمجھنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔ اللہ تعالی سب کےلئے آسانیاں پیدا فرمائیں دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ ______________________________________________
English Translation: I begin with the name of the Holy One who has given our hearts the light of faith and has blessed us with innumerable blessings and among these blessings is a blessing of intellect and consciousness which we should be thankful in every situation and The best way to be thankful for it is to use it in the right place. Allah Almighty has given us one of His invaluable gifts in the form of Ramadan and in this month worship and other remembrance is the first priority. Recitation of the Holy Quran is also the first priority of everyone. The significance is further enhanced by the fact that the Holy Quran was revealed to our beloved Holy Prophet in the same blessed month. We can make the completion of the Qur'an even easier by using the blessings of God Almighty. The Qur'an has a total of about 600 pages and if we divide it according to the 30 days of the month of Ramadan, it becomes 20 pages which can be completed by reading 4 pages after 5 daily prayers. In addition, it can be read further with commentary. It will not be difficult for any human being and if someone wants to complete the Qur'an twice more, he can read 8 pages after each prayer by increasing their number. Thus, the completion of this blessed month of Ramadan, the Holy Quran, will be very easy and convenient. May Allah Almighty grant us all the ability to recite, understand and act on the Holy Quran. Amen. May Allah Almighty make it easy for everyone. Remember in your prayers.





Comments
Post a Comment